دل بہلنے کی راہ کرتا ہوں
دل بہلنے کی راہ کرتا ہوں
جو نہ کرنا ہو آہ کرتا ہوں
اعتبار نگاہ کرتا ہوں
یہ اگر ہے گناہ کرتا ہوں
ایک بت سے نباہ کرتا ہوں
دل کی دنیا تباہ کرتا ہوں
حسن سرمد کی چاہ کرتا ہوں
آسماں پر نگاہ کرتا ہوں
اعتبار نگاہ کرتا ہوں
کتنا موزوں گناہ کرتا ہوں
سوز غم سے نباہ کرتا ہوں
بے خودی کو گواہ کرتا ہوں
مے پرستی ثواب ہے زاہد
یہ اگر ہے گناہ کرتا ہوں
کون ہوتا ہے اس طرح مائل
تم حسیں ہو نگاہ کرتا ہوں
تیری رحمت کا آسرا لے کر
ہر سفید و سیاہ کرتا ہوں
شادؔ رکھنے کے آپ ضامن ہیں
فکر میں خواہ مخواہ کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.