احساس محبت کا جادو پیہم یوں چلتا رہتا ہے
احساس محبت کا جادو پیہم یوں چلتا رہتا ہے
ہر شمع کے جل کر بجھنے تک پروانہ بھی جلتا رہتا ہے
انصاف کر اے ساقی تو ہی پینے میں نہ کیوں ہو بد مزگی
جب روز ترے میخانے کا دستور بدلتا رہتا ہے
معلوم نہیں جانا ہے کہاں دن رات یوں ہی منزل منزل
رستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہے راہی ہے کہ چلتا رہتا ہے
لے جام اٹھا اور خیر منا ان پینے والوں کی ساقی
مے خواروں کے ہنگامے ہی سے مے خانہ سنبھلتا رہتا ہے
اک وہ ہیں یہاں تک آنے میں سو حیلے بہانے کرتے ہیں
اک دل ہے جو میرے پہلو میں ہر وقت مچلتا رہتا ہے
شرمائی نگاہوں کا عالم پوچھے تو کوئی میرے دل سے
پلکیں ہیں کہ جھکتی جاتی ہیں جادو ہے کہ چلتا رہتا ہے
ہے اس کا بھروسہ لا حاصل اے سوز جوانی کا سورج
چڑھتا ہے تو چڑھتا جاتا ہے ڈھلتا ہے تو ڈھلتا رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.