غزل کے سب مسائل ہم ولی دکنی سے پوچھیں گے
غزل کے سب مسائل ہم ولی دکنی سے پوچھیں گے
ہیں اس میں کتنے پیچ و خم ولی دکنی سے پوچھیں گے
غزل کی ابتدا کس سے ہے کب سے ہے کہاں سے ہے
یہ باتیں ہم تو کم سے کم ولی دکنی سے پوچھیں گے
غزل کو جام و مینا زلف سے آزاد کرنے میں
لگائیں اور کتنا دم ولی دکنی سے پوچھیں گے
دلوں کے زخم پر خالص غزل مرہم سی کام آئے
کہاں ملتا ہے یہ مرہم ولی دکنی سے پوچھیں گے
غزل کیوں خوش نہیں ہوتی خوشی چاہے کسی کی ہو
اسے درکار کیوں ہے غم ولی دکنی سے پوچھیں گے
غزل کی کامیابی میں ہے کردار زمانا کیا
زمانہ کیوں ہوا برہم ولی دکنی سے پوچھیں گے
جو کہتے ہیں کہ شاعر مغفرت کا حق نہیں رکھتے
انہیں کے سامنے ہم دم ولی دکنی سے پوچھیں گے
ادب بھی بٹ گیا مذہب کے مسلک کی طرح راشدؔ
یہاں بھی کتنے ہیں پرچم ولی دکنی سے پوچھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.