گھبرایا سا سہما سہما رہتا ہوں
اپنے سائے سے بھی ڈرتا رہتا ہوں
سناٹے میں چیخ سی گونجا کرتی ہے
ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں بھرتا رہتا ہوں
جھوٹ نہ کہنا مجھ سے پیار بھی کرتے ہو
خالی سیپ سا تٹ پر بیٹھا رہتا ہوں
جل گئے جو ارمان سجائے سپنوں نے
راکھ کے ڈھیر میں اب کیا ڈھونڈھتا رہتا ہوں
اڑتے رہتے ہیں آسیب نگاہوں میں
خوف سے راجؔ میں تھرتھر کانپتا رہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.