گل ملیں گے یہاں پر ہر اک رنگ کے آپ آئیں مرے گلستاں کی طرف
گل ملیں گے یہاں پر ہر اک رنگ کے آپ آئیں مرے گلستاں کی طرف
عبدالصمد آسی
MORE BYعبدالصمد آسی
گل ملیں گے یہاں پر ہر اک رنگ کے آپ آئیں مرے گلستاں کی طرف
بوئے الفت اسی کی بہاروں میں ہیں لوگ جائیں تو جائیں خزاں کی طرف
یہ مری انجمن ہے یہاں کچھ نہیں جز حقیقت یہاں پر بیاں کچھ نہیں
آؤ سمجھو مرے قلب کا مدعا صرف جاؤ نہ میری زباں کی طرف
سر جھکانے سے انکار کب ہے مجھے بہر مسجود پاس ادب ہے مجھے
سجدۂ شکر بھی کفر ہو جائے گا دل جو مائل ہے حسن بتاں کی طرف
عقل سے ماورا ہے مقام جنوں سب ہی اہل خرد ہیں یہاں سرنگوں
چلتے چلتے یہاں کارواں رک گیا منزلیں خود بڑھیں کارواں کی طرف
جب زباں کھولیے سوچ کر بولئے اپنے ہر لفظ کو عقل پر تولیے
تیر آسیؔ کماں سے جو چھٹ کر گیا پھر وہ آتا نہیں ہے کماں کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.