ہے دل آئینہ ساماں پردۂ حائل سے کیا مطلب
ہے دل آئینہ ساماں پردۂ حائل سے کیا مطلب
ترا دیدار آساں ہے کسی مشکل سے کیا مطلب
جو بحر عشق میں ڈوبا اسے ساحل سے کیا مطلب
محبت دل کی خدمت ہے اسے حاصل سے کیا مطلب
سکوں ہے موت حرکت زندگی کا نام ہے ہمدم
یہاں رفتار ہی رفتار ہے منزل سے کیا مطلب
جو ہو برباد الفت کیوں کسی کا آسرا ڈھونڈے
ڈبونے لائے جو کشتی اسے ساحل سے کیا مطلب
اگر تم ساتھ ہو ویرانہ بھی گلشن سے بڑھ کر ہو
نہ جس محفل میں ہو تم مجھ کو اس محفل سے کیا مطلب
ہے چلنا راہ پر تیری تجسس میں ہوں سرگرداں
ملے تیرا نشان پا مجھے منزل سے کیا مطلب
نگاہ ناز کے ناوک چلائے جا چلائے جا
بلا سے کوئی گھائل ہو تجھے گھائل سے کیا مطلب
فضاؔ کو ہے تمنا تیرے در پہ جبہہ سائی کی
نہ ہو جو آستاں تیرا تو اس منزل سے کیا مطلب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.