ہمیں لگتا ہے دن سب لوگ جس کو رات کہتے ہیں
ہمیں لگتا ہے دن سب لوگ جس کو رات کہتے ہیں
مقصود عالم خاں عالم بریلوی
MORE BYمقصود عالم خاں عالم بریلوی
ہمیں لگتا ہے دن سب لوگ جس کو رات کہتے ہیں
کوئی مانے نہ مانے ہم تو اپنی بات کہتے ہیں
کہاں جلوہ نہیں اس کا کہاں چرچا نہیں اس کا
وہ بس اک نور ہے بندے خدا کی ذات کہتے ہیں
جہاں ناکام ہو کے اپنی رہ جاتی ہیں تدبیریں
انہیں بگڑی ہوئی تقدیر کے حالات کہتے ہیں
جمال یار پر مٹتا ہے کوئی حسن فطرت پر
اسی ذوق عمل کو نسبت اوقات کہتے ہیں
ملا کیا کیا نہ ان سے ہم کو اے عالمؔ محبت میں
ستم ڈھایا کریں وہ ہم تو احسانات کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.