Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حقیقت جب بیاں ہوگی تو پیدا تلخیاں ہوں گی

سعید احسن

حقیقت جب بیاں ہوگی تو پیدا تلخیاں ہوں گی

سعید احسن

MORE BYسعید احسن

    حقیقت جب بیاں ہوگی تو پیدا تلخیاں ہوں گی

    تعجب کیا نتیجے میں اگر خونریزیاں ہوں گی

    اگر فرعون پیدا ہو تو موسیٰ کو بھی آنا ہے

    اجالے کا جنم ہوگا اگر تاریکیاں ہوں گی

    زمانہ اس کے کردار و عمل سے منحرف ہوگا

    کسی کے خون میں شامل اگر چنگیزیاں ہوں گی

    ہمارا وقت آئے گا مگر امن و اماں لے کر

    تمہارا دور ہے معلوم ہے خونریزیاں ہوں گی

    ہم اتنا جانتے ہیں ہم بغاوت کرنے والے ہیں

    نہ جانے کس قدر ہم پر ستم انگیزیاں ہوں گی

    تشدد سہنے والے ہی بغاوت کرتے آئے ہیں

    نہ سمجھو راکھ ان کو راکھ میں چنگاریاں ہوں گی

    بہا لے جائیں گی موجیں سبھی کچے مکانوں کو

    نشاں تک بھی نہ ہوگا وہ تلاطم خیزیاں ہوں گی

    میں ملبے میں بھی پہچانوں گا اپنوں کی دبی لاشیں

    کہیں تو جسم سے لپٹی ہوئی کچھ دھجیاں ہوں گی

    ہمارا حوصلہ کتنا ہے یہ ساحل بتا دے گا

    وہاں جلتی ہوئی ساری کی ساری کشتیاں ہوں گی

    ہم ایسے پستہ قد کی سمت احسنؔ کون دیکھے گا

    جہاں پر شہر کی اونچی سے اونچی ہستیاں ہوں گی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے