ہر طرف رنگیں فضا ہے چاند بھی پر نور ہے
ہر طرف رنگیں فضا ہے چاند بھی پر نور ہے
تیری آمد کی خبر سے دل بہت مسرور ہے
تیرے میخانے کا ساقی یہ عجب دستور ہے
کوئی تشنہ لب ہے محفل میں کوئی مخمور ہے
عیب کیا پنہاں ہیں اس میں یہ کسی کو کیا خبر
اپنے اپنے حسن پر ہر آدمی مغرور ہے
کتنا سچا ہے یہ اہل دانش و بینش کا قول
آدمی آزاد ہو کر بھی بڑا مجبور ہے
عام انساں اس سے واقف ہی نہیں تو اس سے کیا
حلقۂ شعر و ادب میں وہ بہت مشہور ہے
دل کو کر لو پہلے اخلاص و مروت آشنا
پھر تمہارا فیصلہ ہر شخص کو منظور ہے
ہر گھڑی رہتا ہے ناظرؔ تیرے در کے آس پاس
کون کہتا ہے مرا گھر تیرے گھر سے دور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.