ہجر کے سب غم سہیں گے اجنبی
ہم بچھڑ کر پھر ملیں گے اجنبی
ہم کریں گے یاں محبت بے شمار
شرط یہ پر ہم رہیں گے اجنبی
آشنا ہوں لاکھ لیکن پھر بھی ہم
ایک دوجے کو کہیں گے اجنبی
عہد لیتے ہیں مگر اس بات پر
ظاہری ہم خوش رہیں گے اجنبی
پھر اٹھائیں گے نہ سجدے سے یہ سر
اس جنم میں گر ملیں گے اجنبی
راستے جب اپنی منزل ہے جدا
چل کہ واپس گھر چلیں گے اجنبی
سمجھے ہیں جو زندگی کو با وفا
اک نہ اک دن سب مریں گے اجنبی
مت مبارکؔ سے رکھو یہ دوستی
چار باتیں سب کریں گے اجنبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.