Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جھگڑے رہا کئے دل شوریدہ سر کے ساتھ

ریاض حسن خاں خیال

جھگڑے رہا کئے دل شوریدہ سر کے ساتھ

ریاض حسن خاں خیال

MORE BYریاض حسن خاں خیال

    جھگڑے رہا کئے دل شوریدہ سر کے ساتھ

    دشوار ہو گیا سفر اس ہم سفر کے ساتھ

    نیکی بدی ہے روز ازل سے بشر کے ساتھ

    انسان کا خمیر بنا خیر و شر کے ساتھ

    دل کی بھی خیر مانگ رہا ہوں جگر کی بھی

    دونوں کی تاک میں ہیں وہ ترچھی نظر کے ساتھ

    ہر پھر کے کیوں نہ آئے مرے دل میں اس کی ناز

    ہوتا ہے انس سب کو ضرور اپنے گھر کے ساتھ

    اے سیل اشک خانۂ دشمن بھی پاس ہے

    کیوں تجھ کو بغض ہے مری دیوار و در کے ساتھ

    چورنگ کاٹتی ہے وہ تیغ نگاہ ناز

    ارمانوں کا بھی خون ہوا دل جگر کے ساتھ

    کل جس گلی میں کھو چکے دل پھر وہیں چلے

    دل بستگی کچھ ایسی ہے اس رہ گزر کے ساتھ

    ہم راہ خضر جا کے سکندر کو کیا ملا

    قسمت ہے ہر بشر کی جدا ہر بشر کے ساتھ

    جب تک یہ دل ہے دل سے نہ جائے گا تیرا عشق

    جب تک یہ سر ہے زلفوں کا سودا ہے سر کے ساتھ

    فرد گنہ کو دھوئیں گے یہ اشک انفعال

    وابستہ ہے امید مری چشم تر کے ساتھ

    کیا خواب میں وہ کاکل مشکیں بکھر گئیں

    آئی جو بوئے مشک نسیم سحر کے ساتھ

    ہم راہ وہ رقیبوں کے نکلا ہے سیر کو

    سو فتنے ہم رکاب ہیں اس فتنہ گر کے ساتھ

    کیا جانے لے چلا ہے ہمیں جوش بے خودی

    رہزن کے ساتھ جاتے ہیں یا راہبر کے ساتھ

    کیا مجھ کو اس کے وعدۂ مشروط کی خوشی

    عہد وفا کیا ہے مگر اور اگر کے ساتھ

    دھوکا ہے عاقبت کا بقول صبا خیالؔ

    انجام ہو بخیر کہ شر ہے بشر کے ساتھ

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے