Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جن کے اچھے ہیں صنم ان کے کرم اچھے ہیں

الحاج الحافظ

جن کے اچھے ہیں صنم ان کے کرم اچھے ہیں

الحاج الحافظ

MORE BYالحاج الحافظ

    جن کے اچھے ہیں صنم ان کے کرم اچھے ہیں

    ان کے اچھے ہیں کرم جن کے صنم اچھے ہیں

    تیرے کوچے کے مزے کب کو سمجھتا واعظ

    اس کی تسکیں کے لئے ذکر ارم اچھے ہیں

    جستجو کیجئے کتنی ہی نہیں ملتے وہ

    ہاں انہیں ملتے ہیں بس جن کے کرم اچھے ہیں

    کام آئیں بھی کسی کے تو نہ احسان رکھیں

    اہل دنیا سے تو پتھر کے صنم اچھے ہیں

    دل میں کمتر جنہیں ہونے کا ہے احساس وہی

    سب سے کہتے ہیں وہ دنیا میں کہ ہم اچھے ہیں

    یوں تو گنتی میں ہزاروں ہیں بھری خوبی مگر

    کام دنیا کے اگر آئیں تو ہم اچھے ہیں

    خوگر رسم ستم میں ہوا دیوانؔ اب تو

    الغرض اپنے لئے اہل ستم اچھے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے