Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کافر کو بعد میں ہی مسلمان کیجئے

شاہد نجیب آبادی

کافر کو بعد میں ہی مسلمان کیجئے

شاہد نجیب آبادی

MORE BYشاہد نجیب آبادی

    کافر کو بعد میں ہی مسلمان کیجئے

    پہلے تو آدمی ہی کو انسان کیجئے

    آباد اب تو یہ دل ویران کیجئے

    مہمان کر کے خاطر مہمان کیجئے

    اس بت سے بات کیجئے نہ صوم و صلٰوۃ کی

    کچھ تو خیال دشمن ایمان کیجئے

    مہر و وفا کے باب میں دیجے نہ دخل آپ

    مجھ پر یہ مہربانی مہربان کیجئے

    میری سزا جزا اے فرشتو نہ تولنا

    پہلے ذرا مرمت میزان کیجئے

    گھبرائیے نہ دیکھ کے سینے کا زیر و بم

    معلوم پہلے باعث ہیجان کیجئے

    دیکھو نہ ماہ رخ کو کہیں بد نظر لگے

    کچھ اہتمام حافظ قرآن کیجئے

    بیٹھا رہوں ہمیشہ یوں ہی آپ کے حضور

    مجھ پر مرے حضور یہ احسان کیجئے

    آئے تو چار دن کو مگر سال ہو گئے

    شاہدؔ یہاں سے کوچ کا سامان کیجئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے