کہیں بھی جا کے جو رہتے تو ہم کہاں رہتے
کہیں بھی جا کے جو رہتے تو ہم کہاں رہتے
وہی زمیں پہ وہی زیر آسماں رہتے
کوئی جگہ نہ ملی تیرے وہم سے خالی
یہ تیرے دل شکن آرام سے جہاں رہتے
یہ اور بات کہ خوش آ گئی تری صحبت
ہم اپنے فیض طبیعت سے بھی جواں رہتے
سند جو قابلیت کی ہمیں بہم آتی
مقابلے کے کئی اور امتحاں رہتے
نہ دی زمانے نے مہلت وگرنہ ہم وہ تھے
ہمیشہ اہل محبت کے درمیاں رہتے
قبائیں ان سے بنا لی ہیں ناخداؤں نے
سفر بخیر تھا سالم جو بادباں رہتے
پہاڑ راستہ شوکتؔ ضرور دے دیتے
نہ جذب جھرنے جو ہوتے رواں دواں رہتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.