کسی سے عشق کرنا اور اس کو باخبر کرنا
کسی سے عشق کرنا اور اس کو باخبر کرنا
ہے اپنے مطلب دشوار کو دشوار تر کرنا
نہیں ہے موت پر بھی اختیار اے وائے مجبوری
امید مرگ میں مشکل بسر کرنا مگر کرنا
قفس میں قید کرنا تھا تو بال و پر کترنے تھے
ستم ہے بال و پر رکھتے ہوئے بھی یوں بسر کرنا
جو پر تھے مایۂ پرواز ہیں وجہ گراں باری
غرور بال و پر کرنا تو مجھ کو دیکھ کر کرنا
بنا کر جور کا خوگر عنایت کی نظر کرنا
جفا کر شوق سے تو ضبط پر میرے نہ جا ہرگز
شکایت کیا مجھے یہ کام ہے جب عمر بھر کرنا
جفا ان کی وفا پرور وفا میری جفا پرور
وہ ان کو عمر بھر کرنا یہ مجھ کو عمر بھر کرنا
سر رہ پوچھتے ہیں حال کیا کہئے کہ مشکل ہے
بیان درد دل کرنا اور اس کو مختصر کرنا
توجہ چارہ گر کی باعث تکلیف ہے بیخودؔ
اضافہ ہے مصیبت میں دواؤں کا اثر کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.