Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مآل حاصل غم کو غم حاصل سمجھتے ہیں

مظفر احمد مظفر

مآل حاصل غم کو غم حاصل سمجھتے ہیں

مظفر احمد مظفر

MORE BYمظفر احمد مظفر

    مآل حاصل غم کو غم حاصل سمجھتے ہیں

    فریب جادۂ منزل کو ہم منزل سمجھتے ہیں

    کبھی گریاں کناں ہوتی ہے جب منظر کی بیتابی

    ہم اس بے منظری کو دید کے قابل سمجھتے ہیں

    سمجھ سکتی نہیں یہ چشم نرگس پر غنیمت ہے

    چمن والے ہمارا عقدۂ مشکل سمجھتے ہیں

    ہمیں تو دست قاتل بھی لگے دست مسیحا سا

    ستم پرور ہیں جو قاتل کو بھی قاتل سمجھتے ہیں

    حقیقت واعظان شہر کی کھل ہی گئی ناصح

    ادھورے ہیں جو خود اپنے تئیں کامل سمجھتے ہیں

    قفس کو لے اڑی ہے جنبش پر طائر جاں کی

    یہ باتیں صاحبان جذبۂ کامل سمجھتے ہیں

    ابھی تک مصلحت بینی کے جو زیر تسلط ہیں

    فسوں آرا سیاست میں ہمیں شامل سمجھتے ہیں

    سنو ہم کشتگاں کی ساکنان شہر خواب آور

    تمہارے حال سے واقف ہیں مستقبل سمجھتے ہیں

    فنا ہو شمع ناموس وفا پر بڑھ کے پروانے

    یہی ہے کار آساں سب جسے مشکل سمجھتے ہیں

    نظر سے پی لے جو درد تہ جام محبت کو

    ہم اس محفل نشیں کو صاحب محفل سمجھتے ہیں

    مسلتے ہیں رگ احساس کو پیروں تلے پیہم

    وہ سنگ رہ گزر کو بھی ہمارا دل سمجھتے ہیں

    مظفرؔ کس کو اندازہ ہے ان کی تیز گامی کا

    جو سنگ میل کو گرد رہ منزل سمجھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے