میں تیری آنکھ میں یہ کیا تلاش کرتا ہوں
میں تیری آنکھ میں یہ کیا تلاش کرتا ہوں
بھنور کے بیچ کنارہ تلاش کرتا ہوں
میں اک سکون کا لمحہ تلاش کرتا ہوں
اداسیوں میں بھی رستہ تلاش کرتا ہوں
جو میری آنکھ سے اوجھل کبھی نہیں ہوتا
اسے میں سب سے زیادہ تلاش کرتا ہوں
اسی لیے تو کبھی ڈھونڈ ہی نہیں پایا
ہر ایک شخص میں خود سا تلاش کرتا ہوں
جو میرے ہاتھ سے بچپن میں کھو گیا تھا میاں
میں آج بھی وہی بستہ تلاش کرتا ہوں
بچھڑنے لگتا ہے کوئی ذرا ذرا کر کے
پھر اس کو سارے کا سارا تلاش کرتا ہوں
تلاش کرتے ہوئے بھول جاتا ہوں خود کو
کبھی کبھی تجھے اتنا تلاش کرتا ہوں
یہیں کہیں کبھی بیٹھا ہوا تھا میں تابشؔ
سو طے کیا کہ دوبارہ تلاش کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.