منزل خواب لٹی ختم ہوئی کاوش دل
منزل خواب لٹی ختم ہوئی کاوش دل
اب تو بے چارگیٔ جسم ہے اور کاہش دل
برف سی جمنے لگی معبد تن پر آخر
سرد ہونے لگا آتش کدۂ خواہش دل
پاؤں کے آبلے سہلانے کی فرصت کس کو
چین لینے نہیں دیتی ہے یہاں سوزش دل
اک فلک زاد کے چہرے پہ نظر ٹھہری ہے
لے کے جاتی ہے کہاں دیکھیے اب گردش دل
کیا کریں اس کے لیے تن کو لگا لیں کوئی روگ
سخت انجان ہے کرتا ہی نہیں پرسش دل
چشم حیران جدا عقل سراسیمہ الگ
اور بڑھتی چلی جاتی ہے ادھر سازش دل
آنکھ میں بھیگی ہوئی شام کا منظر ہی رہا
کرۂ خواب پہ ہوتی ہی رہی بارش دل
ہم بھی خاموش گزر جائیں گے اوروں کی طرح
لے بھی آئی ترے کوچے میں اگر لغزش دل
سرد کرتا ہے لہو تیرے زمستاں کا خیال
منجمد ہونے نہیں دیتی مگر تابش دل
کوئی آئے تو چراغاں ہو سبھی رستوں پر
کوئی ٹھہرے تو سجے بزم گہ خواہش دل
لب اگر بند رہے آنکھ اگر ساکت تھی
تو جو آیا ہمیں محسوس ہوئی جنبش دل
رونق بزم سے کیا ہاتھ اٹھانا تھا کہ پھر
رنگ دنیا سے سوا ہو گئی کچھ رامش دل
راکھ کا ڈھیر ہی پاؤ گے پلٹ آنے پر
گر اسی طرح جلائے گی ہمیں آتش دل
شومیٔ بخت سہی زندگی کچھ سخت سہی
پھر بھی قائم ہے ابھی حرمت جاں نازش دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.