Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منزل مقصود ملتی ہے رہ تدبیر سے

مصور لکھنوی

منزل مقصود ملتی ہے رہ تدبیر سے

مصور لکھنوی

MORE BYمصور لکھنوی

    منزل مقصود ملتی ہے رہ تدبیر سے

    کچھ نہیں ہوتا ہے حاصل شکوۂ تقدیر سے

    آج ڈر جاتے ہیں معمولی سی اک تعزیر سے

    وہ بھی دن تھے جب گلے ملتے تھے ہم شمشیر سے

    نیند اڑ جاتی ہے اس آواز کی تاثیر سے

    جب اذاں دیتا ہے کوئی نغمۂ دلگیر سے

    کیا لڑیں گے ہم سے وہ تلوار سے شمشیر سے

    دل دہل جاتے ہیں جن کے نعرۂ تکبیر سے

    آج پھر چاروں طرف اسلام پر یلغار ہے

    کام لینا ہے ہمیں پھر جذبۂ شبیر سے

    جب کبھی میں چاہتا ہوں اپنی صورت دیکھنا

    آئنے کا کام لیتا ہوں تری تصویر سے

    جذبۂ جوش جنوں میرا اب اس منزل میں ہے

    حال ان کا پوچھتا پھرتا ہوں ہر رہ گیر سے

    چھوڑ دینا اپنا ماحول اتنا آساں بھی نہیں

    جو اندھیرے میں ہیں ان کو کیا غرض تنویر سے

    اضطرابی کیفیت ہوتی ہے جب تیرے بغیر

    دل کو بہلا لیتا ہوں اکثر تری تصویر سے

    نبض عالم رک گئی ہوگی شب اسریٰ ضرور

    بے حقیقت ضو فشاں ہلتی ہوئی زنجیر سے

    اے مصورؔ دیکھ یہ بھی گردش لیل و نہار

    مل گیا ہے سلسلہ تخریب کا تعمیر سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے