موسموں کے ساتھ چلنے کا ہنر رکھتا ہوں میں
موسموں کے ساتھ چلنے کا ہنر رکھتا ہوں میں
دوش پر ٹھنڈی ہوا کے اپنا گھر رکھتا ہوں میں
گردش حالات نے پہنچا دیا مجھ کو کہاں
اپنی راتیں اپنے دن اپنی سحر رکھتا ہوں میں
آپ کی تحریر کے اس پیچ و خم کو دیکھ کر
اپنے انداز نگارش پر نظر رکھتا ہوں میں
آگہی کا درس شامل جس میں ہوتا ہے عدیمؔ
وہ سبق اپنی نظر میں معتبر رکھتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.