میرے اشعار میں الفاظ کے جوہر دیکھو
میرے اشعار میں الفاظ کے جوہر دیکھو
بند ہے فکر کے کوزے میں سمندر دیکھو
ہر طرف جلوہ فگن نور کا منظر دیکھو
دیکھنے والو مرے قلب کے اندر دیکھو
دشت ظلمت سے اجالوں کا تجسس لے کر
دوستو آؤ بصد شوق مرا گھر دیکھو
سنگ دشنام اٹھاتے ہو اٹھاؤ لیکن
اپنے کردار کی تحریر تو پڑھ کر دیکھو
موج در موج ابھی عکس بکھر جائے گا
جھیل کے چہرے پہ تم پھینک کے پتھر دیکھو
صبح کی پہلی کرن جھانک گئی روزن سے
بند کمرے سے نکل کر ذرا باہر دیکھو
روبرو چہرے کی توصیف پسندی سے پرے
خود کو کردار کے آئینے میں نشترؔ دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.