Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میری طرح سکوں کے طلب گار تم بھی ہو

سعید احسن

میری طرح سکوں کے طلب گار تم بھی ہو

سعید احسن

MORE BYسعید احسن

    میری طرح سکوں کے طلب گار تم بھی ہو

    بیمار میں اگر ہوں تو بیمار تم بھی ہو

    میں دل کا شاہزادہ ہوں تم رانی حسن کی

    میں ہوں اگر امیر تو زردار تم بھی ہو

    بھولے سے بھی نہ آئے کسی روز میرے گھر

    میں کیسے مان لوں کہ ملنسار تم بھی ہو

    دنیا میں کوئی بھی نہ رہے درد کا شکار

    غم بانٹ لو کسی کا جو غم خوار تم بھی ہو

    اک دوسرے پہ رکھتے ہیں دونوں کڑی نظر

    چالاک میں اگر ہوں تو ہشیار تم بھی ہو

    سرحد پہ اپنی جان لٹانے کا وقت ہے

    آؤ اگر وطن کے وفادار تم بھی ہو

    دنیا سے لڑ تو سکتا تھا لیکن لڑوں گا کیا

    اوروں کے ساتھ درپئے آزار تم بھی ہو

    تیشہ اٹھا لیا ہے تو پھر کیسے بخش دوں

    اوروں کی طرح راہ میں دیوار تم بھی ہو

    آنکھیں تو کہہ رہی ہیں کہ بس جی رہے ہو تم

    گویا خود اپنی زیست سے بیزار تم بھی ہو

    دامن کشائی کیا کریں بندوں کے سامنے

    احسنؔ مجھے یقیں ہے کہ خوددار تم بھی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے