مری نگاہ ہے اب مجھ پہ آئنوں کی طرح
مری نگاہ ہے اب مجھ پہ آئنوں کی طرح
تبھی تو دیکھتی ہوں خود کو دوسروں کی طرح
وہ اپنی پیاس کا عالم بھی میں نے دیکھا ہے
میں اپنے آپ پہ برسی ہوں بارشوں کی طرح
میں منزلوں پہ ٹھہرنا کبھی نہ سیکھ سکی
سفر میں کرتی رہی صرف راستوں کی طرح
ہے میرے روز کے معمول کا اثر مجھ پر
میں خود کو جینے لگی ہوں اب عادتوں کی طرح
وہ وحشتوں کا سماں تھا کوئی ملا ہی نہیں
میں اپنے آپ سے پیش آئی پاگلوں کی طرح
وفا کا اس سے زیادہ ثبوت کیا دیتی
میں راکھ ہو تو گئی اس کی سگرٹوں کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.