نہ آئے وہ پہلے توقف کیا
نہ آئے وہ پہلے توقف کیا
موئے ہم تو کیا کیا تأسف کیا
ملا زہر اگر ہاتھ سے یار کے
اسے نوش جاں بے تکلف کیا
مرے کیوں نہ دنیا زلیخا کی طرح
خدا نے تمہیں رشک یوسف کیا
اگر گنج قاروں بھی ہاتھ آ گیا
اسی وقت ہم نے تصرف کیا
فقط صوف پوشی پہ پایا مدار
جو دریافت حال تصوف کیا
مرے گھر میں تشریف لائے جو تم
عنایت عنایت تلطف کیا
رہا یاد مطلق نہ عہد الست
جو وعدہ تھا اس میں تخلف کیا
مرے داغ دل کی جو پہنچی ہوا
جہنم نے بھی شور اف اف کیا
پیا خون دل لقمۂ غم کے ساتھ
غذا میں جو ہم نے تکلف کیا
معرف ہے اللہ بھی حسن کا
کہ قرآن میں ذکر یوسف کیا
غلط کیوں نہ دیواں ہو میرا اسیرؔ
کہ کاتب نے اس میں تصرف کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.