نہ بھولا جائے گا تم سے غم بے انتہا میرا
نہ بھولا جائے گا تم سے غم بے انتہا میرا
رہے گا درد بن کر دل میں احساس وفا میرا
سلامت ہے یہ جب تک جذبۂ ذوق رسا میرا
بگاڑے گی بھلا کیا یہ زمانے کی ہوا میرا
تجلی حسن زیبا کی بہاریں روئے روشن کی
انہیں رنگینیوں میں دل بھی شاید کھو گیا میرا
تمہیں پر چھوڑتا ہوں منصفی جرم محبت کی
نہ راس آئے گا ایسی کشمکش میں فیصلہ میرا
مجھے برباد ہونے میں تامل کچھ نہیں لیکن
کوئی منشائے بربادی تو سمجھا دے ذرا میرا
تمہیں آنا پڑے گا آخری دیدار میت پر
تم اپنی آنکھ سے دیکھو گے انجام وفا میرا
فضائے خاطر غمگیں سے ویرانی چھلکتی ہے
کوئی منہ دیکھ لے اے زیبؔ ہنگام فنا میرا
- کتاب : Nigar Khane (Pg. 50)
- Author : Mata Prashad Istihana Zeb Brelavi
- مطبع : Abdul bari aasii Acadami alatosh Road, Lucknow (1966)
- اشاعت : 1966
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.