نہ تیری یاد نہ وہ لطف آہ نیم شبی
نہ تیری یاد نہ وہ لطف آہ نیم شبی
دل و دماغ ہوئے وقف رنج بے سببی
ترے کرم نے کیا یہ بھی اک ستم ہم پر
کہ چشم شوق نے سیکھی نہ مدعا طلبی
غم نشاط کے ماروں کو کون سمجھائے
خمار مے سے ہے بڑھ کر سرور تشنہ لبی
وہ خانہ زاد بہاراں ہے اس کو زیبا ہے
گلاب پیرہنی گل رخی و غنچہ لبی
ہوس میں اک سخن رائیگاں کی وہ بھی گیا
متاع غنچہ تھا جو اضطراب جاں بلبی
کوئی نظر نہیں شائستۂ سخن ورنہ
وہی ہے چشم فسوں گر کی گفتگو طلبی
مرا وجود سہی ایک مشت خاک مگر
ہے ذرے ذرے میں اعلان کہکشاں نسبی
خرد حجاب حقیقت اٹھا تو دے لیکن
ابھی جنوں کو گوارا نہیں یہ بے ادبی
ہوائے زر سے ہوا کم نہ حبس جاں ہرگز
مٹی نہ آب گہر سے کسی کی تشنہ لبی
یقیں تو کیا مرے وہم و گماں لرز اٹھے
نگار خانۂ فطرت میں تھی وہ بوالعجبی
نگاہ یار تھی مائل بہ در گزر لیکن
ہمیں رہے نہ ادب آشنائے بے ادبی
تمام شہر پہ بیٹھی ہے اس کے علم کی دھاک
کہ بولتا ہے وہ اردو بہ لہجۂ عربی
خدا کا فضل ہے اور فیض ساقی شیراز
کہ میرے شعر میں ہے کیف بادۂ عنبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.