نسیم صبح چمن سے ادھر نہیں آتی
نسیم صبح چمن سے ادھر نہیں آتی
ہزار حیف کہ گل کی خبر نہیں آتی
رکھے ہے آئینہ کیا منہ پہ میرے اے ہم دم
کہ زندگی مجھے اپنی نظر نہیں آتی
بھٹکتی پھرتی ہے لیلیٰ سوار ناقے پر
جدھر ہے وادئ مجنوں ادھر نہیں آتی
کمر ہی کو تری پروا نہیں ہے کچھ اس کی
وگرنہ جعد تو کب تا کمر نہیں آتی
تری شبیہ مرے سامنے کھڑی ہے میاں
حیا کے مارے ولے پیشتر نہیں آتی
ہوا ہوں آہ میں جس پر غرور پر عاشق
کنیز اس کی کبھی میرے گھر نہیں آتی
قلق سے ہوتی ہے کچھ دل کی میرے یہ حالت
کہ نیند رات کو دو دو پہر نہیں آتی
شب وصال کب آتی ہے میرے گھر اے چرخ
کہ اس کے پیچھے سے دوڑی سحر نہیں آتی
گیا ہے غم مرے نامے کو لے کے کچھ ایسا
کہ آج تک خبر نامہ بر نہیں آتی
خرام فتنۂ روز جزا بہ ایں شوخی
ترے خرام کے عہدے سے بر نہیں آتی
میں ترک عشق کو کہتا ہوں مصحفیؔ تجھ سے
یہ بات دھیان میں تیرے مگر نہیں آتی
- کتاب : kulliyat-e-mas.hafii(divan-e-soom) (Pg. 276)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.