Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظر بھر کر وہ کیا تجھ کو دل دلگیر دیکھیں گے

محمد بن حسن شرار

نظر بھر کر وہ کیا تجھ کو دل دلگیر دیکھیں گے

محمد بن حسن شرار

MORE BYمحمد بن حسن شرار

    نظر بھر کر وہ کیا تجھ کو دل دلگیر دیکھیں گے

    وہ جب دیکھیں گے اپنے حسن کی تصویر دیکھیں گے

    بڑی حسرت سے تجھ کو آسمان پیر دیکھیں گے

    گرفتاری ہماری ہم جو بے تقصیر دیکھیں گے

    مآل حسرت ناکامیٔ دل سامنے ہوگا

    کتاب عشق میں جب عشق کی تفسیر دیکھیں گے

    اگر چشم کرم پرور سے دیکھیں رو پڑیں فوراً

    ہماری خستہ حالی کی اگر تصویر دیکھیں گے

    رہے گا پائے وحشت آشنا اک خواب کی صورت

    بڑی حسرت سے جب وہ خانۂ زنجیر دیکھیں گے

    نگاہوں میں کسی کا حسن عالمگیر ہی ہوگا

    ہوس دست زلیخا کی جو دامن گیر دیکھیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے