Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھر سماعت کو بھی بھاتا ہے ردم ترتیب سے

محمد توصیف

پھر سماعت کو بھی بھاتا ہے ردم ترتیب سے

محمد توصیف

MORE BYمحمد توصیف

    پھر سماعت کو بھی بھاتا ہے ردم ترتیب سے

    ہو اگر اس میں ترے لہجے کا دم ترتیب سے

    تجھ سے ملتے ہی یوں کھل جاتے ہیں ہم ترتیب سے

    جوں ہو پت جھڑ میں بہاروں کا جنم ترتیب سے

    ایک اک کر کے کریں گے پیش سب فرمائشیں

    یعنی ڈھائے جائیں گے تم پر ستم ترتیب سے

    ہو دل مفلس میں خوباں کو سکوں کیسے کہ ہے

    لا محالہ دھڑکنوں کا زیر و بم ترتیب سے

    یار بے ڈھنگا چلن اچھا نہیں ہے زیست میں

    ہم اصولی ہیں اٹھائیں گے قدم ترتیب سے

    موت برحق تو ہے لیکن اک قرینے کی طرح

    خود کو میں لے کر گیا سوئے عدم ترتیب سے

    جوس چائے ناشتہ پھر کرتے ہیں کچھ دوڑ دھوپ

    جب امیری ہو تو بھرتا ہے شکم ترتیب سے

    راستے ہموار ہوتے ہی نہیں میرے لیے

    ٹھوکریں کھا کے بنا ہوں میں تہم ترتیب سے

    عہد فرقت چند آنسو اور ہچکی موت کی

    وقت رخصت ہے سو نکلے ہے نسم ترتیب سے

    زندگی میں صرف بچپن کو میسر ہے سکوں

    پھر جوانی اور ضعیفی ہیں الم ترتیب سے

    چار عنصر یوں تو ہیں تخلیق انساں میں مگر

    پانچواں دکھ مجھ میں شامل ہے بہم ترتیب سے

    سب کی سنتا تھا کبھی روداد علویؔ شوق سے

    جھوٹ سن سن کے بنا ہے یہ اصم ترتیب سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے