پھول مہکے ہوئے ہیں گھر خاموش
چاندنی ہے ادھر ادھر خاموش
شور اٹھا تھا تھوڑا آنکھوں میں
ہو گئی پھر یہ رہ گزر خاموش
چیختا پھر رہا تھا گلیوں میں
مجھ میں آ کر ہوا ہے ڈر خاموش
کون ان راستوں سے گزرا ہے
منظروں کے پرے نظر خاموش
جا بجا مل رہے ہیں کس کے نشاں
خواب حیراں ڈگر ڈگر خاموش
دور تک صرف گرد پھیلی ہے
راستے چپ ہیں اور شجر خاموش
حادثے کس کی راہ تکتے ہیں
کس لئے ہے یہ رہگزر خاموش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.