پیت کی چنچل اگن تھی دائرہ در دائرہ
پیت کی چنچل اگن تھی دائرہ در دائرہ
رقص میں کوئی لگن تھی دائرہ در دائرہ
آس کی سندر کرن تھی دائرہ در دائرہ
شوخیٔ رنگ چمن تھی دائرہ در دائرہ
خود میں ہی کتنی مگن تھی دائرہ در دائرہ
جستجو جو بے تھکن تھی دائرہ در دائرہ
چٹکیاں لیتا رہا تھا حادثہ اک قرب کا
ناچتی شیتل پون تھی دائرہ در دائرہ
اجلی اجلی روشنی سے کھیلتی تھی دم بدم
تیری زلف پر شکن تھی دائرہ در دائرہ
چہرہ چہرہ کچھ نئی بے تابیوں سے آشنا
سوچ کی دلبر تھکن تھی دائرہ در دائرہ
دم بدم آنکھوں میں رقصاں نت نئے انداز سے
شوخیٔ سیمیں بدن تھی دائرہ در دائرہ
چند ناکردہ گناہوں کے طواف شوق میں
فکر و فن کی اک جھنن تھی دائرہ در دائرہ
پھر کسی حرف تہی کا ذائقہ لب پر لیے
ایک چنتا تن بدن تھی دائرہ در دائرہ
اک جواں سی سنسناہٹ کا درخشاں سلسلہ
آرزوؤں کی پھبن تھی دائرہ در دائرہ
ابھرے سینوں کی مچلتی مرمریں سی تازگی
کس قدر توبہ شکن تھی دائرہ در دائرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.