قرطاس پہ لہو سی چمکتی رہی غزل
قرطاس پہ لہو سی چمکتی رہی غزل
انوار فکر و فن سے دمکتی رہی غزل
خوشبوئے زلف یار تھی احساس و فکر میں
ذہنوں میں اہل فن کے مہکتی رہی غزل
وجہ سکون دل تو کبھی بن کے اضطراب
سینے میں دل کی طرح دھڑکتی رہی غزل
گیسوئے عنبریں ہے کہ شاخ گلاب ہے
آہٹ ہوا کی پا کے لچکتی رہی غزل
گھر سے نکل کے غالبؔ و سوداؔ و میرؔ کے
صحرا میں زندگی کے بھٹکتی رہی غزل
زلفیں سنوارنے لگی دوشیزۂ حیات
محفل میں اس ادا سے چہکتی رہی غزل
مثل شراب ساغر خیامؔ سے عدیمؔ
ہاتھوں میں مے کشوں کے چھلکتی رہی غزل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.