رات کے خالی فٹ پاتھوں پر گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
رات کے خالی فٹ پاتھوں پر گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
آنکھ میں جاگتی نیندیں لے کر گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
بہکے بہکے لہجے میں کچھ باتیں کرنا چپ ہو جانا
کھولتے رہنا خوابوں کے در گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
یادوں کے دربند دریچوں میں آنکھیں لٹکائے رکھنا
گننا اپنے ہی ٹوٹے پر گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
بے خوابی کی مشعل لے کر نیند کا رستہ ڈھونڈنا انورؔ
کھلے ہوئے ہیں رات کے در پر گھومنا پھرنا سوچتے رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.