صدمے سے شب ہجر کے کب جان بر آئی
صدمے سے شب ہجر کے کب جان بر آئی
یہ شام نہیں آئی قضا ہی مگر آئی
دیکھا مرا بستر جو کل اس شوخ نے خالی
ہر چند کیا ضبط مگر آنکھ بھر آئی
کرتا ہے کئی دن سے مرے قتل کی تدبیر
صد شکر کہ اس بت کی طبیعت ادھر آئی
آتے ہی ترے آ گئی اک جان سی تن میں
اے نگہت گیسوئے معنبر کدھر آئی
تصویر خیالی کی تری کیا کہوں شوخی
گہہ چھپ گئی نظروں سے تو گاہے نظر آئی
گلشن میں خزاں آئی تو بلبل یہ پکاری
اب فصل بہاری گل داغ جگر آئی
تربت پہ چڑھانے کو ترے سوختگاں کے
لے کے پر پروانہ نسیم سحر آئی
ہر تار نہانی ہی کو سمجھا میں رگ گل
یاد اس گل نازک کی جو مجھ کو مگر آئی
پوچھو تو ضمیرؔ جگر افگار کہاں ہے
جس دن سے گیا وہ نہ پھر اس کی خبر آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.