Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سفر جس میں نہ ہو تو ہم سفر اچھا نہیں لگتا

وقار مانوی

سفر جس میں نہ ہو تو ہم سفر اچھا نہیں لگتا

وقار مانوی

MORE BYوقار مانوی

    سفر جس میں نہ ہو تو ہم سفر اچھا نہیں لگتا

    گوارا کر لیا جائے مگر اچھا نہیں لگتا

    جو سچ پوچھو تو گھر کی ساری رونق اس کے دم سے ہے

    وہ جان جاں نہ ہو گھر میں تو گھر اچھا نہیں لگتا

    ہتک آمیز نظروں سے کوئی دیکھے جہاں ہم کو

    قدم رکھنا بھی اس دہلیز پر اچھا نہیں لگتا

    خداوندا ترا بندہ جو مانگے اس کو مل جائے

    دعائے دل ہو محروم اثر اچھا نہیں لگتا

    کسی کی جستجو ہے جو لئے پھرتی ہے برسوں سے

    ہمیں پھرنا اگرچہ در بدر اچھا نہیں لگتا

    تخیل کو پر پرواز دینا بھی ضروری ہے

    بغیر اس کے خلاؤں کا سفر اچھا نہیں لگتا

    ہر اک پل نت نئے جلووں کی شیدائی ہوں جو آنکھیں

    کوئی اک چہرہ ان کو رات بھر اچھا نہیں لگتا

    کسی سرکش کے آگے سر اگر جبراً بھی جھک جائے

    وبال دوش ہو جاتا ہے سر اچھا نہیں لگتا

    مری روداد غم پر ترش لہجے میں کہا اس نے

    یہ رونا روز و شب شام و سحر اچھا نہیں لگتا

    رلاتا بھی ہے وہ ظالم مجھے پھر یہ بھی کہتا ہے

    ترا دامن ہے کیوں اشکوں سے تر اچھا نہیں لگتا

    اچھالا کرتے ہیں اکثر وقارؔ اوروں کے عیبوں کو

    وہ جن کو پردہ پوشی کا ہنر اچھا نہیں لگتا

    مأخذ :
    • کتاب : Waqar-e-Hunar (Pg. 102)
    • Author : Mohammad Zahiir
    • مطبع : Waqar Manvi, Sui walan, Darya Ganj, Delhi (1998)
    • اشاعت : 1998

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے