سر بزم انگلی اٹھانے سے پہلے
سر بزم انگلی اٹھانے سے پہلے
خود آئینہ دیکھو دکھانے سے پہلے
نہ آواز دوں گا ذرا سوچ لے تو
اکیلا مجھے چھوڑ جانے سے پہلے
دعاؤں میں اپنی تو کر مجھ کو شامل
تو میری دعاؤں میں آنے سے پہلے
کیوں کہتا زمانہ دوانہ تمہیں بھی
نہ ملتے اگر اس دوانے سے پہلے
سیاست نے اس کو بچا کر ہی رکھا
وہی آگ لیکن بجھانے سے پہلے
سمجھ لے یہ دنیا بڑی سنگ دل ہے
تبسم لبوں پر سجانے سے پہلے
سمجھ لے غزل کا تو رنگ تغزل
غزل اپنی عرفاںؔ سنانے سے پہلے
- کتاب : حاشیےمیں نیکیاں (Pg. 43)
- Author : عرفانؔ شاہ نوری
- مطبع : الفاظ پبلی کیشن، کامٹی (2021)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.