شور کرتا ہے جو دل اس کا بدل کہنے دے
شور کرتا ہے جو دل اس کا بدل کہنے دے
کام سو کر لئے اب یار غزل کہنے دے
خستہ حالی کو تری مان لیا ٹھیک ہے چل
گل نہیں تو مجھے تجھ کو تو کنول کہنے دے
ساتھ ہیں ہم تو کہیں گے ہی کئی باتیں لوگ
کہنے والوں کو ہٹا یار نکل کہنے دے
وہ محبت ہے وہ ہی اس کی نشانی ہے عزیزؔ
اس لئے مجھ کو اسے تاج محل کہنے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.