سوز دل آہ شرربار سے پہچانتے ہیں
سوز دل آہ شرربار سے پہچانتے ہیں
لوگ طوفان کو آثار سے پہچانتے ہیں
حوصلہ کہتے ہیں اک راہ عمل دیتا ہے
حشر کو ہم تری رفتار سے پہچانتے ہیں
رنگ مے رنگ شفق رنگ گہر رنگ گلاب
تیرے رنگ لب و رخسار سے پہچانتے ہیں
اپنی قسمت کے خم و پیچ کو ہم دیوانے
تیرے ہی گیسوئے خم دار سے پہچانتے ہیں
اہل دل اہل جگر اہل نظر اہل وفا
ہم کو شوق رسن و دار سے پہچانتے ہیں
گردش چرخ کا رخ ہو کہ زمانے کا مزاج
صرف ہم دیدۂ بے دار سے پہچانتے ہیں
اور ہیں وہ جو زر و سیم پہ رکھتے ہیں نظر
ہم تو انسان کو کردار سے پہچانتے ہیں
حسن والوں کی یہ خوبی ہے کہ دل والوں کو
اک نظر ہی میں بڑے پیار سے پہچانتے ہیں
شاعری کا یہ کرم کم تو نہیں ہے منشاؔ
لوگ تجھ کو ترے اشعار سے پہچانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.