تمہاری ہاں سے بہت روشنی نکلتی ہے
تمہاری ہاں سے بہت روشنی نکلتی ہے
یہ کس بیاں سے بہت روشنی نکلتی ہے
وہ ذات پردہ نشیں ہے مگر میں حیراں ہوں
کہ آسماں سے بہت روشنی نکلتی ہے
بسا ہوا ہے ترے تل میں ایک انوکھا جہان
اور اس جہان سے بہت روشنی نکلتی ہے
میں چپکے چپکے ترا نام لے تو لوں لیکن
مری زباں سے بہت روشنی نکلتی ہے
جہاں جہاں سے مجھے چومتا رہا ہے وہ
وہاں وہاں سے بہت روشنی نکلتی ہے
تو کس کی یاد میں روتا ہے رات بھر احمدؔ
ترے مکاں سے بہت روشنی نکلتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.