Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہاری زلف کا دل سے مقابلہ نہ گیا

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

تمہاری زلف کا دل سے مقابلہ نہ گیا

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

MORE BYابوالبقاء صبر سہارنپوری

    تمہاری زلف کا دل سے مقابلہ نہ گیا

    ہمارے سر سے یہ سودا یہ سلسلہ نہ گیا

    اگرچہ جاں سے گئے بارہا محبت میں

    شکست فاش پہ بھی ویسے حوصلہ نہ گیا

    ہٹا کے زلف پریشاں وہ رخ سے یوں بولے

    کبھی یہ شام و سحر ہی کا فاصلہ نہ گیا

    ہوائے بادۂ معشوق اب بھی باقی ہے

    شباب جانے پہ بھی دل کا ولولہ نہ گیا

    بجھائی پیاس نہ کب اس سے خار صحرا کی

    میں اپنے پاؤں کا کب لے کے آبلہ نہ گیا

    یہاں جفا کا وفا کا وہاں رہا شکوہ

    ہمارے ان کے دلوں سے یہی گلہ نہ گیا

    یہاں ہمیشہ اجل ڈالتی رہی ڈاکا

    عدم کو کون سے دن لٹ کے قافلہ نہ گیا

    تری ہی تیغ جفا کے یہ نیم بسمل ہیں

    دل و جگر کا کبھی کر کے فیصلہ نہ گیا

    نکل گیا تھا وہ کھوٹا ہمارا دل لے کر

    ہمیں کھرے تھے جو اس سے معاملہ نہ گیا

    جو دل کا چاک سیا تو جگر ہوا ٹکڑے

    تمام عمر یہی اپنا مشغلہ نہ گیا

    وظیفہ خوار ہے یہ بارگاہ کا اس کی

    خدا کے گھر سے کبھی صبرؔ کا صلہ نہ گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے