Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں مل کر بھی اکثر دل کے ارماں دل میں رہتے ہیں

ساحر سیالکوٹی

تمہیں مل کر بھی اکثر دل کے ارماں دل میں رہتے ہیں

ساحر سیالکوٹی

MORE BYساحر سیالکوٹی

    تمہیں مل کر بھی اکثر دل کے ارماں دل میں رہتے ہیں

    تمہارے چاہنے والے بڑی مشکل میں رہتے ہیں

    اسے ناشاد کرنے کا اسے برباد کرنے کا

    گلہ ہے تو انہیں سے ہے جو میرے دل میں رہتے ہیں

    رضاکاران الفت موت سے ہرگز نہیں ڈرتے

    ہمیں دیکھو کہ ہر دم کوچۂ قاتل میں رہتے ہیں

    جنوں کی خامکاری چین لینے ہی نہیں دیتی

    ہم ان کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے دل میں رہتے ہیں

    تلاش یار کی فرصت اگر ہوگی تو کر لیں گے

    ابھی تو رات دن ہم جستجوئے دل میں رہتے ہیں

    کبھی تو غور کر لیں قصۂ خضر و سکندر پر

    وہ رہرو جو تلاش رہبر کامل میں رہتے ہیں

    ہمیں کو اے خدا کچھ ہو گیا ہے یا زمانے کو

    ہمارے ہی گلے شکوے ہر اک محفل میں رہتے ہیں

    دل بیمار کی حالت نہ بدلی ہے نہ بدلے گی

    ہمارے چارہ گر کیوں سعئ لا حاصل میں رہتے ہیں

    دل ناداں کی عادت سے بہت بیزار ہوں ساحرؔ

    یہ حضرت ہر گھڑی اک فکر لا حاصل میں رہتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے