Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ان کی محفل میں چلی ہے مرے افکار کی بات

طفیل دارا

ان کی محفل میں چلی ہے مرے افکار کی بات

طفیل دارا

MORE BYطفیل دارا

    ان کی محفل میں چلی ہے مرے افکار کی بات

    فکر نے میری سجھائی ہے مجھے دار کی بات

    زردیٔ عارض دل آج بھی باقی ہے مری

    عمر بھر کرتا رہا عارض گلنار کی بات

    فاصلے ختم ہوئے جادہ بنا کوئے عدم

    کس کو سمجھاؤں تری شوخئ رفتار کی بات

    آدمی نظم خدائی سے الجھ بیٹھا ہے

    اب یہاں سجدے کی ہوتی ہے نہ زنار کی بات

    اپنی آواز سے بھی شاہ لرز اٹھتے ہیں

    جب محلات میں ہو کوچہ و بازار کی بات

    ساری دنیا در مقتل پہ سمٹ آئی ہے

    آمد سیل ہے کیا ہو در و دیوار کی بات

    اک تسلسل کے سوا کھیل میں کیا رکھا ہے

    بے خبر کرتے ہیں کیوں جیت کی اور ہار کی بات

    کر رہا ہوں میں رگ زیست سے پھر خون کشید

    آئے گی ان کے لبوں پر ابھی ایثار کی بات

    جانے کیوں فکر مری شعلہ فشاں ہوتی ہے

    جب بھی کرتا ہے کوئی خسروی دربار کی بات

    تم اگر چاہو تو میں ناگ سے ڈسوا لوں گا

    سامنے میرے نہ کرنا کسی زردار کی بات

    یاد آئے مجھے ویتنام سے اٹھتے شعلے

    جب بھی چھیڑی ہے غم دل نے قد یار کی بات

    محتسب نغمۂ پازیب کا پابند ہوا

    شہر کے لب پہ ہے زنجیر کی جھنکار کی بات

    نہ مسرت کا تصور ہے نہ غم کی تخئیل

    زندگی اپنی ہے جیسے کوئی بیگار کی بات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے