وہ عہد مخلصانہ اب کہاں ہے
وہ عہد مخلصانہ اب کہاں ہے
لڑکپن کا زمانہ اب کہاں ہے
وہی ہے چاند تارے بھی وہی ہیں
محبت والہانہ اب کہاں ہے
سراب زندگی آنکھوں میں روشن
نگاہ طائرانہ اب کہاں ہے
عیاں ظلمت کے پہرے بستی بستی
وہ عزم فاتحانہ اب کہاں ہے
تجسس میں ہماری عمر گزری
مہاجر کا ٹھکانہ اب کہاں ہے
سند کا زعم ذہن و دل میں لیکن
شعور عالمانہ اب کہاں ہے
کوئی غالبؔ کوئی اقبالؔ نشترؔ
وہ منصب شاعرانہ اب کہاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.