وہ دل ہے ہیچ درد محبت اگر نہ ہو
وہ دل ہے ہیچ درد محبت اگر نہ ہو
کس کام کا وہ درد اگر چشم تر نہ ہو
کعبہ ہو یا کہ دیر ہو وہ یا کنشت ہو
ویراں وہ گھر ہے جس میں کہ تیرا گزر نہ ہو
فریاد ہی نہیں ہے یہ بیتابئ فراق
ممکن نہیں کہ نالے میں میرے اثر نہ ہو
آتے ہو دل میں تم مری آنکھوں کی راہ سے
تدبیر خوب ہے کہ کسی کو خبر نہ ہو
مشغول ذکر چاہیے ہر دم رہے یہ دل
اک لمحہ اس کی یاد سے تو بے خبر نہ ہو
چاہے زمانہ شادؔ سے روٹھے نہیں خطر
سارا جہاں ہو اس کا عدو تو مگر نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.