یاس و غم میں اے ملن کی آس کے آنسو چمک
یاس و غم میں اے ملن کی آس کے آنسو چمک
عقل کی ظلمت میں اے احساس کے جگنو چمک
دل رہین یاس ہے محسوس ہوتی ہیں اداس
چاندنی شوخی حیا شبنم ادا خوشبو چمک
پھیکی پھیکی بے مزہ بے نور سی ہے زندگی
عقل کی شوخی دمک اے حسن کے جادو چمک
اپنی چنچلتا سے میرے پیار کو چمکا گئی
تیرے البیلے نشیلے روپ کی دلجو چمک
ہار کر تدبیر نے تقدیر سے کہہ ہی دیا
مان بھی جا مَیں تو چمکی ہوں بہت اب تو چمک
زندگی میں ہو کبھی تو کوئی ہنگامہ بپا
جذبۂ آوارہ و شوخ دل یکسو چمک
ایسے چمکاتا ہے قلب زار کو تیرا خیال
جیسے دشت تیرہ کو دے دیدۂ آہو چمک
چیرنا ہے بے حسی کی گہری ظلمت کو تجھے
اور ابھی اس طور سے اے دشنۂ ابرو چمک
تیرے تیور زیور احساس ہیں الماس ہیں
یاد کے کہرے میں سوز و کاوش پہلو چمک
اے فسون راز جلوت ساز اے خلوت نواز
پیار کی آواز پائے ناز کے گھنگھرو چمک
کرشن موہنؔ کے دکھی من پر اندھیرا چھا گیا
روپ کی دھوپ اے برہ کے درد کی دارو چمک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.