یہ کس نے جلوہ دکھا کے آنکھوں میں کر لیا ہے مقام اپنا
یہ کس نے جلوہ دکھا کے آنکھوں میں کر لیا ہے مقام اپنا
بشن دیال شاد دہلوی
MORE BYبشن دیال شاد دہلوی
یہ کس نے جلوہ دکھا کے آنکھوں میں کر لیا ہے مقام اپنا
یہ کس کو اپنا بنا کے برہم کیا ہے دل نے نظام اپنا
یہ کس کی باتوں میں آ کے ہم نے کیا ہے بدنام نام اپنا
کہ آج تک آگہی سے عاجز ہے جذبۂ ناتمام اپنا
اگر تمنائے بے خودی کی زباں سے سن لیں پیام اپنا
تو عارض حسن سے الٹ دیں نقاب وہ لا کلام اپنا
نگاہ ساقی سے کہہ رہا ہوں سزا توجہ کی سہ رہا ہوں
شراب رحمت کے دور میں بھی کرم سے خالی ہے جام اپنا
جہاں میں ہیں خوش نصیب اکثر ہے جن پہ لطف نظر سراسر
اگر مقابل ہوں کیا عجب ہے مجھے بھی کر لیں غلام اپنا
نشانۂ حسن ہو رہا ہے فراق میں عمر کھو رہا ہے
نظر سے فرصت ملے تو دل بھی کرے کوئی انتظام اپنا
ہے منظر بزم شادؔ او راحت بہ قلب مسرور عین نعمت
مذاق شعر و سخن ہے اہل ادب میں ہے احترام اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.