یہ نکتہ ذہن میں رکھنا کسی الزام سے پہلے
یہ نکتہ ذہن میں رکھنا کسی الزام سے پہلے
تمہارا نام آئے گا ہمارے نام سے پہلے
نظر آ جائیں گے احباب بھی مشکل تو پڑنے دو
نظر آتے ہیں کب تارے سواد شام سے پہلے
اگر اے محتسب کٹر موحد ہم نہیں ہوتے
خدا کا نام کیوں لیتے بتوں کے نام سے پہلے
یقیناً ہم انہیں پہلے سے بڑھ کر یاد آتے ہیں
جبھی تو نام بھی لیتے ہیں اب دشنام سے پہلے
اگر نزد خدا عشق بتاں اچھا نہیں ہوتا
نہ کرتا عشق کو پیدا خدا اسلام سے پہلے
کسی بلبل سے جگنو عہد نو کا چل دیا کہہ کر
پرندے لوٹ جاتے ہیں گھروں کو شام سے پہلے
کہیں ایسا نہ ہو خوف خدا دل میں سما جائے
جو کرنا ہو وہ کر لو بندش احرام سے پہلے
بتان خود تراشیدہ کی پوجا ہو بھی سکتی ہے
مگر فتویٰ تو لے لو مفتیٔ اسلام سے پہلے
تحمل ناگزیر عشق اور ہم اتنے بے صبرے
فسانہ بھی نہیں پڑھتے مگر انجام سے پہلے
کوئی دل توڑنا ہو یا کوئی مسجد گرانا ہو
کہا کرتے ہیں بسم اللہ ہم ہر کام سے پہلے
شہابؔ اس دور میں یوں دوستوں سے خوف کھاتے ہیں
ڈرا کرتے تھے جیسے گردش ایام سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.