یوں سنگ دل حیات سے عہد و وفا کیا
یوں سنگ دل حیات سے عہد و وفا کیا
دیوار درمیاں تھی مگر خود کو وا کیا
مٹی کا رنگ و نور سے رشتہ قدیم تھا
ہر بار زندگی نے نیا تجربہ کیا
تھے دسترس میں یوں تو سب اسرار کائنات
اس عمر بے وفا نے مگر نارسا کیا
ہر اجنبی مقام سے تنہا گزر گئے
اپنا ہی نقش پا تھا جسے رہنما کیا
چمکا دیا لہو نے دل تیرہ جسم کو
اک سیل نور تھا کہ رگوں میں بہا کیا
دانستہ لٹ گیا یہ سمن زار دیکھنا
پھولوں نے نکہتوں کو سپرد صبا کیا
یہ رات روشنی کی تمنا میں بجھ گئی
دل کو یہ کس شکست نے بے مدعا کیا
یوں تو جہاں تمام ہے طوفان رنگ ونور
کس آبشار نے ہمیں رنگیں نوا کیا
- کتاب : Namuu kii aaG (Pg. 65)
- Author : Akbar Hayderabadi
- مطبع : Sima Publications, New Delhi (1981)
- اشاعت : 1981
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.