Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زلف دوراں ہے کہاں سایہ فگن میرے بعد

خواجہ شوق

زلف دوراں ہے کہاں سایہ فگن میرے بعد

خواجہ شوق

MORE BYخواجہ شوق

    دلچسپ معلومات

    (طرحی مشاعرہ بزم جیونؔ)

    زلف دوراں ہے کہاں سایہ فگن میرے بعد

    منتظر دیر سے ہیں دار و رسن میرے بعد

    کس کو دل بستگئ غم کا سلیقہ سونپوں

    سوچتا ہوں کہ نہ مر جائے یہ فن میرے بعد

    میں زمانے سے اٹھا رسم وفا کی صورت

    پھرنا ابھری کسی ماتھے پہ شکن میرے بعد

    میرے دم تک تو زر گل کی بھی قیمت نہ اٹھی

    خاک کے مول گئی ارض چمن میرے بعد

    ہوشمندی کی سزا دے نہ کسی کو یا رب

    دم بخود پہلے سے ہیں اہل وطن میرے بعد

    بزم ہستی ہے کہ اک بولتا سناٹا ہے

    آ گئی وقت کی سانسوں میں گھٹن میرے بعد

    روشنی ساز زمانہ ہوں تو یہ عالم ہے

    دیکھیے کیا ہو زمانے کا چلن میرے بعد

    مل ہی جائے گا کوئی ظرف و نظر کا مارا

    دل شکستہ نہ رہیں رنج و محن میرے بعد

    وقت نے ذہنیتیں کتنی بدل ڈالی ہیں

    بجلیاں تک ہیں ہوا خواہ چمن میرے بعد

    مجھ پہ ہنستا ہے زمانہ تو کوئی بات نہیں

    رنگ لائے گی مرے دل کی جلن میرے بعد

    موت برحق ہے مگر شوقؔ یہ منظور نہیں

    ان کے چہرے پہ ہو صدمے کی تھکن میرے بعد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے