منظر حضور ہیں پس منظر حضور ہیں
میری نگاہ و فکر کا محور حضور ہیں
یکتائے عبدیت ہیں رسالت میں ایک ہیں
بندے خدا کے بہتر و برتر حضور ہیں
روح روان موج الٰہ ذات آپؐ کی
بحر الوہیت کے شناور حضور ہیں
قد آوروں میں روز ازل سے ابد تلک
قرآن کہہ رہا ہے قد آور حضور ہیں
یعنی ہر اک مقام کمال عروج پر
کہتی ہے چشم دل کہ برابر حضور ہیں
سب معترف ہیں جان کی تقدیس کے مگر
کہتی ہے جاں کہ جان سے بڑھ کر حضور ہیں
وصفیؔ بہ ہر مقام بہر لمحہ ہر زماں
تنہا حبیب داور محشر حضور ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.